پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی ووچرز کی درجہ بندی کردی
جمعرات 3 مارچ 2016 16:21
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کی مالی معاونت میں ترمیم کردی ہے ۔ جس کے تحت ووچر کی مالیت کو تعلیمی درجہ پرائمری ،مڈل،سیکنڈری (آرٹس) اور سیکنڈری (سائنس) میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر (ایجوکیشن ووچر سکیم )ثمینہ نواز نے محکمانہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔
سرکلر کے مطابق ترمیم شدہ ووچرز ری ایمبرسمنٹ لیٹر کا نمونہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق سکول مالکان اپنے ووچرز (دورانیہ اپریل 2016 تا مارچ2017 )کی فنانس کاپی بمعہ نئے ترمیم شدہ لیٹرکو اپنے سکول کے لیٹر ہیڈ پر پرنٹ کر کے جمع کروائیں تا کہ ماہانہ واجبات کی فراہمی میں تا خیر نہ ہو۔(جاری ہے)
دریں اثناء اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی سینئرڈیزاسٹرسلوشن ایسوسی ایٹ ڈاکٹرفرح ایوب اور اسسٹنٹ فیلڈ آفیسریاسر ایازخان نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی طارق رفیق اور دیگر پروگرام ڈائریکٹر ز نے وفد کو صوبہ پنجاب میں ضرورت مند بچوں کی مفت تعلیم کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اقوام متحدہ کے وفد سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
-
میٹرک اور انٹر کے امتحان، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے نمبروں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.