عوامی نیشنل پارٹی کا لوئر دیر میں ویلج سیکرٹریز کی میرٹ کے خلاف بھرتی پر چیئرمین نیب سے تحقیقات کامطالبہ

جمعرات 3 مارچ 2016 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے لوئر دیر کی 41 ویلج کونسلوں میں 245 ویلج سیکرٹری میرٹ کے خلاف بھرتی کرنے پر چیئرمین نیب کو تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لئے خط تحریر کر دیا ۔ زاہد خان نے چیئرمین نیب کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ لوئر دیر میں مجوزہ اسامیوں پر این ٹی ایس ٹیسٹ میں زائد نمبر لینے والے امیدواروں کے بجائے کم نمبر حاصل کرنے والوں بھرتی کر کے بے ضابطگی کے ساتھ میرٹ اور قواعد وضوابط کی دھجیاں بکھری گئیں ۔

زاہد خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے ضابطگیوں کے تمام عمل میں ڈی سی او لوئر دیر ملوث ہیں جس سے علاقے کے نوجوانوں میں اشتعال پیدا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ تمام حقائق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے علم میں خطوط کے ذریعے لائے گئے لیکن اس معاملے کا نوٹس نہیں لیا گیا ۔زاہد خان نے چیئرمین نیب سے درخواست کی ہے کہ اس اہم عوامی معاملے پر فوری طور پر انکوائری شروع کر کے قانون میرٹ کو پس پست ڈال کر بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ بھرتیوں کے عمل کے دران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے عمل کو اقربا پروری قرار دے کر روک دیا تھا لیکن یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ وزیراعلیٰ نے مشکوک بھرتیاں ہونے کے عمل کو نہ روکا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈی سی او لوئر دیر کو صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل پست پناہی حاصل تھی ۔

متعلقہ عنوان :