Live Updates

میڈیا کی زبان بندی کی کسی حکومتی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے،تحریک انصاف

جمعرات 3 مارچ 2016 16:13

میڈیا کی زبان بندی کی کسی حکومتی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے،تحریک انصاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پیمرا کو چینلز بند کرنے کے اختیارات سونپنا تشویشناک ہے، میڈیا کی زبان بندی کی کسی حکومتی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ میڈیا کی زبان بندی کی کسی حکومتی کوشش کی حمایت نہیں کریں گے، آزادی اظہار پر ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکمت عملی کارکردگی ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے فریقین کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا جائے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ پیمرا کو چینلز بند کرنے کے اختیارات سونپنا تشویشناک ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :