چینلز کو بند کرنے کا اختیار پیمرا کو دینا تشویشنا ک ہے،نعیم الحق

جمعرات 3 مارچ 2016 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیمرا کو چینلز بند کرنے کا اختیار دینا تشویشناک ہے ۔ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی و آئینی حق ہے ۔ میڈیا کی زبان بند کرنے کی حکومتی پالیسی کی مخالفت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پمرا کو چینلز بند کرنے کے اختیارات سونپنا تشویشناک ہے پمرا کے ذریعے میڈیا کی زبان بندی کی حکومتی کوششوں کی حمایت نہیں کرینگے کیونکہ آزادی اظہار ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی مفادات کے تحفظ کیلئے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت تے ترتیب دی گئی حکمت عملی کارگر ثبت ہوسکتی ہے اگر حکومت طاقت کے استعمال کی بجائے فریقین کو اعتماد میں لیکر فیصلہ سازی کی روایت ڈالنی ہوگی

متعلقہ عنوان :