ملتان میں چار دنوں کے دوران مزید 34 افراد میں سینڈ فلائی کی تصدیق ہو گئی

جمعرات 3 مارچ 2016 15:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء ) ملتان میں چار دنوں کے دوران مزید 34 افراد میں سینڈ فلائی کی تصدیق ہو گئی ، دو ماہ کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد 46 تک پہنچ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ چار دنوں کے دوران 34 مریض لائے گئے ہیں ‘ یکم جنوری سے اب تک 46 افراد میں سینڈ فلائی کے کاٹنے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ مختلف ہسپتالوں میں اب تک سینڈ فلائی کے شبے میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 150 سے زائد ہے ۔ محکمہ صحت کیمطابق سینڈ فلائی کے کاٹنے سے متاثرہ مریض کے جسم پر لال رنگ کے دانے نکل آتے ہیں اور خارش شروع ہو جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :