پاکستان اورافغانستان کے درمیان کوئی تنازع نہیں بد اعتماد کی فضاء ہے جس کے خاتمے سے امن قائم ہوسکتا ہے ‘ افغان سفیر

جمعرات 3 مارچ 2016 15:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان میں متعین افغان سفیرڈاکٹرمحمدعمرزاخیل وال نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کیدرمیان کوئی تنازع نہیں بلکہ بداعتمادی کی فضاء ہے جس کے خاتمے سے امن قائم ہوسکتاہے ‘دونوں ممالک میں بعض عناصرامن نہیں چاہتے۔پشاورکے افغان قونصلیٹ میں افغان مہاجرین خطاب اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعمرزاخیل وال نے کہا کہ ملافضل اللہ افغانستان کے ایسے علاقوں میں چھپاہے جہاں حکومت کی رسائی نہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال ہونیکی اجازت نہیں دی جائیگی۔ افغان سفیرنے کہاکہ دونوں ممالک کیدرمیان مذاکرات شروع ہوتے ہی دونوں ممالک میں تشدد بھی شروع کردیاجاتاہے اوردونوں ممالک میں ایسے عناصر موجود ہیں جوامن نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کیدرمیان کوئی تنازع نہیں ‘صرف بداعتمادی کی فضاء ہے اوربداعتمادی ختم ہونے سے امن قائم ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں رجسٹریشن کے مسئلے پرافغان مہاجرین کیساتھ پولیس کارویہ مناسب نہیں۔افغان سفیرڈاکٹرمحمدعمرزاخیل وال نے کہا کہ امن دشمن پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوتا نہیں دیکھ سکتے، باچاخان یونیورسٹی اورکنڑمیں حملے مذاکرات کوسبوتاژکرنیکی کوشش ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں جانب ایسے عناصرموجودہیں جوصلح ہوتی نہیں دیکھ سکتے تاہم ہمیں امن کے قیام کیلئے تمام اختلافی باتوں کوچھوڑناہوگا،فغانستان کبھی بھی پاکستان مخالف قوتوں کواپنے ہاں پناہ نہیں دیتا۔ افغان سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مذاکرات جاری رہنے چاہئیں تاہم انہیں سمجھ نہیں آتاصلح کی باتیں شروع ہو تے ہی کون حملے شروع کردیتاہے-

متعلقہ عنوان :