کراچی ‘لیاری میں گذشتہ رات دستی بم حملے میں زخمی 6 سال کی بچی دم توڑ گئی

جمعرات 3 مارچ 2016 15:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاری میں گذشتہ رات دستی بم حملے میں زخمی 6 سال کی بچی دم توڑ گئی ۔ بھتا نہ دینے پر میڈیکل اسٹو رکو نشانہ بنایا گیا تھا۔حساس ادارے نے ڈیفنس خیابان بخاری میں اپارٹمنٹ میں چھاپامارا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیاگرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف گزشتہ روز لیاری میں دستی بم حملے میں زخمی ہونے والی 6سالہ بچی خدیجہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق لیاری میں میراں ناکہ کے قریب میڈیکل اسٹور پر ملزمان نیدستی بم پھینکاتھا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :