سرگودھا ‘ بھینسوں کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے کیلئے آنے والا باڑے کا مالک بھینس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا

جمعرات 3 مارچ 2016 15:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) سرگودھا میں بھینسوں کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے کیلئے آنے والا باڑے کا مالک بھینس کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

افسوسناک واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقہ چکڑالہ میں پیش آیا جہاں نیک محمد نامی شخص کے بھینس باڑے پر بھینسیں آپس میں لڑ پڑیں۔60 سالہ نیک محمد نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو غصے میں بپھری ایک بھینس نے اسے ٹکر ماردی جس سے نیک محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :