ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے صرف ایل این جی ہی مختصر مدت منصوبہ ہے ‘وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی

جمعرات 3 مارچ 2016 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرپٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے صرف ایل این جی ہی مختصر مدت منصوبہ ہے ‘ لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی باوقار اور معیاری سہولت کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سوچ ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایل این جی ایک شفاف منصوبہ ہے جسے پارلیمنٹ کے سیشن اور کمیٹیوں میں غور کرنے کے بعد حتمی شکل دی گئی ۔

(جاری ہے)

اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متعلق ایک سوال کیجواب میں انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی باوقار اور معیاری سہولت کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی میں بھی گرین لائن بس منصوبہ شروع کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ‘ لوڈشیڈنگ اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے اور دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور کئی منصوبے 2017ء میں مکمل ہو جائینگے اور لوڈشیڈنگ 2018میں ختم ہو جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :