کراچی: مصطفی کمال کی کراچی آمد کا پہلےسے علم تھا ، آنے والے دنوں میں سیاست میں‌تبدیلی آ سکتی ہے ۔ نبیل گبول کی پیشن گوئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مارچ 2016 15:00

کراچی: مصطفی کمال کی کراچی آمد کا پہلےسے علم تھا ، آنے والے دنوں میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) : مصطفیٰ کمال کی کراچی آمد پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول نے کہا کہ مجھے مصطفیٰ کمال کی آمد کا 12 دن پہلے ہی سے علم تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال سیاست میں آنے کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں، کراچی کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ مصطفیٰ کمال دوبارہ سیاست میں آئیں۔ نبیل گبول نے پیشن گوئی کی کہ مصطفیٰ کمال کی کراچی آمد سے سیاست میں راتوں رات تبدیلی آ سکتی ہے جبکہ اس تبدیلی کا اثر اسلام آباد پر بھی ہو گا۔ یاد رہے کہ 2 سال قبل بیرون ملک جانے والے مصطفیٰ کمال اچانک کراچی پہنچ گئے، کراچی پہنچنے پر انہوں نے اعلان کیا کہ وہ 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے جس میں اہلیان کراچی کو خوشخبری سنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :