ایشئین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی

جمعرات 3 مارچ 2016 14:59

ٹوکیو ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) ایشین کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو یورو اور ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکا کی بہتر روزگار ڈیٹا رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو مارکیٹ میں ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ بدھ کو نیویارک کی شرح 113.46 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 113.96 ین فی ڈالر رہی جبکہ یورو کے مقابلے میں ڈالر 1.0865 ڈالر فی یورو سے مستحکم ہوکر 1.0857 ڈالر فی یورو کی سطح پر آگیا۔

ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں استحکام دیکھنے میں آیا جو پچھلے روز نیویارک کی شرح 123.27 ین فی یورو سے بڑھ کر 123.74 ین فی یورو کی سطح پر رہی۔ ملائیشیاء کی کرنسی رنگٹ اور جنوبی کورین کرنسی وان کی شرح تبادلہ میں اضافہ نمایاں رہا۔گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران امریکا میں 2 لاکھ 14 ہزار افراد کو روزگار ملا جو کہ پیشگی اندازے (1 لاکھ 90 ہزار ) سے کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :