امراض گردہ کا عالمی 10مارچ کو منایا جائے گا

جمعرات 3 مارچ 2016 13:41

اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض گردہ کا عالمی 10مارچ کو منایا جائے گا۔ امراض گردہ کا عالمی دن ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ امراض گردہ کا دن منانے کا مقصد لوگوں میں گردہ کے امراض کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس سال اس کا موضوع ”گردے کے امراض، بچئے اور ابتداء سے روک تھام“ رکھا گیا ہے جس کا اہتمام انٹرنیشنل سوسائٹی فار نیفرولوجی اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف کڈنی فاؤنڈیشن نے کیا ہے۔ ”امراض گردہ“ گردے کے ناکارہ ہونے کا سبب ہوتے ہیں اور امراض گردہ کی سب سے بڑی وجہ ذیابیطس اور بلند فشار خون ہوتے ہیں جس سے بیشتر لوگ آگاہ نہیں ہوتے اور یہ بیماری موت کی وجہ بنتی ہے۔ گردے کے عالمی دن منانے کا مقصد گردے کے امراض کی روک تھام سے متعلق مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ برطانیہ بھر میں ماہرین بحث مباحثہ میں مصروف ہیں کہ گردوں کی دیکھ بھال کیسے ممکن ہے اور اس کے لئے صحت مند غذا، دیکھ بھال اور مفت بلڈ پریشر کے معائنہ کے حوالے سے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :