کراچی : مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کی پریس کانفرنس، پریس کانفرنس کے بعد ہی رد عمل دیا جائے گا۔ ترجمان ایم کیو ایم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مارچ 2016 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) : سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی جانب سے پریس کانفرنس کے اعلان کے بعد کراچی کے سیاسی حالات میں ایک ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان نے اس سے متعلق کہا کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کے اعلان کے بعد ”انتظار کرو“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے بعد ہی پارٹی کی جانب سے رد عمل کا اظہار کیا جائے گا۔

مصطفیٰ کمال کی واپسی کے بعد رابطہ کمیٹی نے بھی در جوڑ لیے ہیں جبکہ 3 بجے مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی پریس کانفرنس کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے اہم اعلانات کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میرے پاس اہلیان کرچی کے لیے خوشخبری ہے، انہوں نے 3 بجے پریس کانفرنس سے قبل کچھ بھی بتانے سے انکار کیا ہے۔