سالار جمہوریت کی سیاسی بصیر ت سے کشمیر کے سیاستدانوں کو استفادہ کرنا چاہئے‘راجہ عامر خان

جمعرات 3 مارچ 2016 13:01

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی رہنما راجہ عامر خان ،راجہ مظہر خان نے کہا ہے کہ سردار سکندر حیات خان میر ے محبوب لیڈر ہیں ‘ سالار جمہوریت کی سیاسی بصیر ت سے کشمیر کے سیاستدانوں کو استفادہ کرنا چاہئے ‘ محبوب قائد کی شخصیت کو متنازع بنانے اور انکی کردار کشی کر کے اپنا قد اونچا کرنا ناقبل افسوس ہے ‘ ہم تو سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں جبکہ وزیر خزانہ اپنے حلقہ میں موجود مختلف قبائل کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعدا پنے آپ کو ایک مخصوص برادری کا نمائندہ اور وکیل سمجھتے ہیں کوٹلی ،نکیال کا واقعہ قابل افسوس ہے جو صرف دو سیاستی پارٹیوں کی جنگ تھی لیکن وزیر خزانہ نے اس واقعہ کو برادریوں کی جنگ بنا دیا ‘ کسی بھی سیاسی شخصیت کو اس طرح کا طرز عمل زیب نہیں دیتا کہ ایک قومی سطح کے لیڈر کے خلاف بازاری زبان استعما ل کرے وزیر خزانہ سے برادری از کا جن بے قابو ہو گیا ہے ‘ اپنے دل میں موجود برادری تعصب کا کھلے عام پر چار کیا اور کوٹلی نکیال میں سالار جمہوریت کو الیکشن میں جواب دینے کی بات کی ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ ہوش کے ناخن لے سردار سکندر حیات کے جانثار اور مسلم لیگ (ن) کے جیالے وزیر خزانہ کا گلی کوچوں میں تعاقب کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :