روسی سفیرکا سمبڑیال میں مختلف فیکٹریوں کا دورہ ،کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات میں گہری دلچسپی کااظہار

جمعرات 3 مارچ 2016 12:56

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء)پاکستان میں روس کے سفیر مسٹرایلیکسی ڈیڈوف نے دو روزہ دورہ کے دوران سمبڑیال کے قریب مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وہاں سپورٹس گڈز اور سرجیکل آلات کی تیاری کے مختلف مراحل دیکھے۔ انہوں نے سیالکوٹ کے بنے ہوئے کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ روسی سفیر نے سیالکوٹ کے ہنرمندوں کی بین الاقوامی معیار کی ہنر مندی اور مہارت کو بھی بے حد سراہا۔