عوام کو خوبصورت ماحول کی فراہمی کیلئے ہارٹی کلچر کا فروغ ضروری ہے، شہبازشریف

جمعرات 3 مارچ 2016 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام کو خوبصورت ماحول کی فراہمی کیلئے ہارٹی کلچر کا فروغ ضروری ہے، لاہور سمیت بڑے شہروں میں ہارٹی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بھی شجرکاری کو فروغ دینے کیلئے پابند بنایا جائے۔جمعرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہروں کو ہارٹی کلچر کے ذریعے خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب ہوئے کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پودے اور پھول آلودگی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔عوام کو خوبصورت ماحول کی فراہمی کیلئے ہارٹی کلچر کا فروغ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ہارٹی کلچر کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، ہربنس پورہ سے جلو تک 7پکنک پوائنٹس بنائیں گے، پکنک پوائنٹس میں بچوں کی تفریح کیلئے کھیلوں کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، شہروں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے جدت اور انفرادیت کو مدنظر رکھ کر کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو بھی شجرکاری کو فروغ دینے کیلئے پابند بنایا جائے، شہروں میں سوئمنگ پولز بنانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :