Live Updates

عمران خان قومی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرمناک کارکردگی پر پھٹ پڑے

کھلاڑیوں کا انتخاب اور پی سی بی سربراہ کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے ،چیئرمین تحریک انصاف

جمعرات 3 مارچ 2016 12:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں شرمناک کارکردگی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ ایشیا کپ میں شکست پر شائقین کرکٹ غصے میں ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب اور پی سی بی سربراہ کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے لیکن وزیر اعظم سے میرٹ پر چیئرمین پی سی بی کی تقرری کی امید کیسے کی جاسکتی ہے جبکہ انہوں نے اپنے چہیتوں کو ہی تمام اداروں کا سربراہ بنایا ہوا ہے۔ ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کیلئے پی سی بی کو باقاعدہ ادارہ بنانا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات