اقبال ظفر جھگڑا صوبے اور فاٹا کی ترقی کیلئے بہتر خدمات سرانجام دینگے‘ ملک ابراھیم آفریدی

جمعرات 3 مارچ 2016 12:25

پشاور۔03 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء ) معروف سماجی شخصیت ملک ابراھیم خان آفریدی نے کہاہے کہ اقبال ظفر جھگڑا کی گورنر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے تقرری ان کی سیاسی خدمات کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اقبال ظفر جھگڑا کی صوبے اور فاٹا کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں اس لیے وہ صوبے اور فاٹا کی ترقی کیلئے بہتر خدمات انجام دینگے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو ان سے توقعات وابستہ ہیں‘ اور امید ہے کہ وہ فاٹا اور خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادینگے اور کارکنوں کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :