کوھاٹ قومی تحریک شاہ پور سلیمان تالاب یونٹ کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

جمعرات 3 مارچ 2016 12:24

کوہاٹ۔03 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء ) کوھاٹ قومی تحریک شاہ پور سلیمان تالاب یونٹ کے زیر اہتمام الشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون سے تحریک کے یونٹ صدر رئیس خان کے حجرے میں فری آئی کیمپ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

کیمپ کا باقاعدہ افتتاح تحریک کے مرکزی چیئرمین امیر خان آفریدی نے کیا اس موقع پر سابق پی ٹی آئی صددر چاچا ہمایون پہلوان‘ کیمپ آرگنائزر سید تنویر شاہ‘ آئی سرجن ڈاکٹر محمد ثاقب‘ ڈاکٹر محمد اخلاق‘ نرسنگ اسسٹنٹ حمزہ ڈسپنسر محمد ارشد قومی تحریک کے عہدیداران بھی موجود تھے کیمپ میں دو سو چالیس مریضوں کا معائنہ کیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں جبکہ چالیس مریضوں کو ہسپتال ریفر کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر آفریدی‘ رئیس خان‘ چاچا ہمایون نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی ہمارا مشن اور مقصد حیات ہے نفسا نفسی اور مہنگائی کے اس دور میں علاج ایک مہنگا کام ہے اور غربت کی وجہ سے ہر سال ہزاروں لوگ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں لہٰذ مخیر حضرات اس سلسلے میں بے کس اور غریب لوگوں کے ساتھ علاج کے لیے بھرپور تعاون کریں آخر میں کیمپ آرگنائزر سید تنویر شاہ اور الشفاء کے پورے ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :