قلعہ عبداللہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، بارود سے بھری گاڑی برآمد، دہشت گرد گرفتار

جمعرات 3 مارچ 2016 12:05

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) ایف سی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں کاروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر بارود سے بھری گاڑی بر آمد کرکے ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق کاروائی ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں عمل میں لائی گئی، جہاں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کر بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بارود سے گاڑی کوئٹہ میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جاناتھا ، گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :