جہانیاں، پولیس کے ہمراہ چھاپے کیلئے جانے والی ایلیٹ کی گاڑی الٹ گئی،5اہلکار زخمی

جمعرات 3 مارچ 2016 12:00

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) پولیس کے ہمراہ چھاپے کیلئے جانے والی ایلیٹ کی گاڑی الٹ گئی5اہلکار زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق جہانیاں پولیس کی چھاپہ مارٹیم کے ہمراہ ایلیٹ فورس کی گاڑی فیصل آباد کے علاقے میں جا رہے تھے کہ گوجرہ کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس سے ایلیٹ فورس کے 5 کمانڈوززخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی کے بریک فیل ہو گئے جس کے باعث گاڑی الٹ گئی اور گاڑی میں سوارہیڈ کانسٹیبل ناصر محمود سکنہ قتال پور کبیروالا،قمر سلطان سکنہ میاں چنوں،محمد سلیم سکنہ مہر شاہ،محمد آصف سکنہ سرائے سدھو اور ڈرائیور قمر سلطان سکنہ پیرووال شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :