کراچی،مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ ، عزیر بلوچ گروپ کے تین کارندے مارے گئے

جمعرات 3 مارچ 2016 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء ) کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران عزیر بلوچ گروپ کے تین کارندے مارے گئے۔ کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزموں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے تین کارندے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزموں کی شناخت خلیل ، صغیر احمد اور اللہ داد کے ناموں سے ہو گئی ۔ ملزم حالیہ دنوں ہونے والے دستی بم حملے سمیت ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :