اسا تذ ہ کو عزت و احترا م اور مرا عا ت دے کر تعلیمی شعبے میں انقلا ب لایا جارہا ہے،ڈی سی او

جمعرات 3 مارچ 2016 11:44

ملتان ۔02مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان زاہد سلیم گوندل نے کہا ہے کہ دنیا میں جتنی بھی قو مو ں نے ترقی کی منا ز ل طے کی ہیں انہو ں نے تعلیم کو اپنی تر جیح بنا یا ہے۔۔انہو ں نے کہا کہ اسا تذ ہ کو عزت و احترا م اور مرا عا ت دے کر تعلیمی شعبے میں انقلا ب لایا جارہا ہے تا ہم محکمہ تعلیم کے ملا زمین کے حقو ق بھی تر جیحی بنیا د وں پر فراہم کئے جانے کی ضرو رت ہے ۔

اس مقصد کے حصو ل کیلئے ضلعی حکو مت نے محکمہ تعلیم کے 350 چھو ٹے ملا زمین کو ریگولر اور 22 کلریکل سٹاف کی اپ گر یڈ یشن کی ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ رو ز ڈ ی ای او سکینڈ ر ی ایجو کیشن کے دفتر میں ایپکا کے زیر اہتما م استقبا لیہ تقر یب سے بطو ر مہما ن خصو صی خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ای ڈ ی او ایجو کیشن اشفا ق گجر اور مر کز ی سیکر ٹر ی جنر ل ایپکا خا لد جاوید سنگھیڑا سمیت تعلیمی افسرا ن بھی اس موقع پر مو جود تھے ۔

ڈ ی سی اوزاہد سلیم گو ند ل نے کہا کہ ضلع ملتا ن کو وزیر اعلیٰ روڈ میپ پروگرا م کے تحت تعلیمی شعبے میں سر فہر ست لا نا اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصو ل کیلئے محکمہ تعلیم کے افسرا ن و اہلکا ر تعا ون کر یں اور اپنی کا ر کر دگی بہتر کر یں ۔زاہد سلیم گو ند ل نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے سے وابستہ ملا زمین کو ریکا رڈ ترقیا ں اور مر اعا ت دی ہیں اب ان کا فر ض ہے کہ وہ عو ام کو ریلیف دیں اور تعلیمی ادارو ں کی حالت زار بہتر کر یں۔

تما م سر کا ر ی ملا زمین میر ے دست با زوہیں جن کے بغیر انتظا می امور چلا نا ممکن نہیں ہے ۔ایپکا کے تما م جائز مطا لبا ت کو پورا کر تے ہوئے ملا ز مین کو حقو ق فرا ہم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے ای ڈی او ایجو کیشن اشفا ق گجر نے کہا کہ ڈ ی سی او زاہد سلیم گو ند ل نے ذ اتی دلچسپی لے کر محکمہ تعلیم کے اہلکا روں کو ان کا حق فرا ہم کرتے ہوئے ترقیوں کا کیس منظور کیا ہے جس پر ان کے شکر گز ار ہیں ۔اہلکاراب محنت اور لگن سے کا م انجام دے کر اپنے محکمے کا نا م روشن کریں ۔بعد از اں مر کز ی سیکر ٹر ی جنر ل خالد جا ویدسنگھیڑا اور دیگر عہدیدارو ں نے بھی خطا ب کیا اور ڈ ی سی او ملتا ن زاہد سلیم گو ند ل کی خدما ت کو سر ا ہا ۔

متعلقہ عنوان :