وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کے دادا سسرسپرد خاک

جمعرات 3 مارچ 2016 11:31

گوجرانوالہ۔02مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کے دادا سسر،ممتاز کاروباری شخصیت میاں وقار عزیزکے والد میاں عبدالرشید کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان،عبداللہ ورک، امیدوار میئر سٹی شیخ ثروت اکرام ،سابق صدور چیمبر آف کامرس میاں سلیم، اخلاق احمد بٹ ،خواجہ اکرام لون ،عارف ڈار،کاشف صابر خان، حافظ بدر منیر، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی رانا انتظار احمد،عامر اکرام بٹ سمیت شہر کی دیگر سیاسی ،سماجی و کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں۔