لاہور : محکمہ زراعت کے نائب قاصد محمد شفیق نے خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مارچ 2016 11:28

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) : محکمہ زراعت کے نائب قاصد نے دفتر میں ہی خود کشی کر لی ۔، تفصیلات کے مطابق نائب قاصد نے دفتر ہی میں خود کو پنکھے سے لٹکا لیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ نائب قاصد محمد شفیق بند روڈ پر نواں کوٹ کے علاقہ کا رہائشی تھا، اور گذشتہ چھبیس سال سے محکمہ زراعت میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متوفی کچھ عرصے سے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پریشان تھا ۔ تاہم پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :