انٹیلی جنس بیوروکاافسرظاہرکرنیوالاشخص گرفتار، مقدمہ درج

جمعرات 3 مارچ 2016 11:17

انٹیلی جنس بیوروکاافسرظاہرکرنیوالاشخص گرفتار، مقدمہ درج

ملتان۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء )دہلی گیٹ کے علاقے صرافہ بازارمیں خودکواسسٹنٹ ڈائریکٹرانٹیلی جنس بیورو ظاہرکرنیوالاشخص ساتھیوں سمیت پکڑاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انٹیلی جنس بیوروملتان کے انسپکٹرخالدحسین نے تھانہ دہلی گیٹ میں درخواست دی کہ صرافہ بازارمیں شیخ خرم نامی شخص خودکواسسٹنٹ ڈائریکٹرانٹیلی جنس بیوروظاہرکررہاتھااورکارسرکارمیں مداخلت اورقتل کی دھمکیاں بھی دیں ۔جس پراسے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیاگیا۔پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے شیخ خرم اوراس کے ساتھیوں سعد،حشمت ودیگرکیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔