افغانستان کی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں‌ہونے دیں گے، فضل اللہ ایسے علاقہ میں‌چھپا ہے جہاں‌افغان حکومت کی رسائی نہیں‌ ہے۔ افغان سفیر عمر زاخیل وال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مارچ 2016 11:15

افغانستان کی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں‌ہونے دیں گے، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مارچ 2016ء) : افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین کوئی تنازع نہیں بلکہ بد اعتمادی کی فضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ند اعتمادی دور ہونے سے امن قائم ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

عمر زاخیل وال نے کہا کہ دونوں ممالک میں کچھ عناصر امن نہیں چاہتے اسی لیے مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی دونوں ممالک میں تشدد کر دیا جاتا ہے۔

پشاور میں افغان قونصلیٹ میں مہاجرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں ، دونوں ممالک میں امن قائم ہو کر رہے گا، انہوں نے اعادہ کیا کہ افغانستان کی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ عمر زاخیل وال نے بتایا کہ طالبان کمانڈر ملا فضل اللہ سی ایسے علاقہ میں موجود ہے جہاں افغان حکومت کی رسائی نہیں ہے۔