پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، ڈاکٹر درشن

بدھ 2 مارچ 2016 22:37

راولپنڈی۔02مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے صدر اور پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر درشن پنچھی نے کہا ہے کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل طور پر مساوی بنیادی حقوق حاصل ہیں اور وہ زندگی کے تمام شعبوں میں ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقلیتی نوجوان آگے بڑھ کر ہر شعبے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ و صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مینارٹی ونگ راولپنڈی ڈویژن و دیگر عہدیداروں سے ایک ملاقات کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی سیٹ اپ میں اقلیتی نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع موجود ہیں اور اس حوالے سے ان کو اپنا کردار ضرور ادا کرنا چاہیے ۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر درشن نے مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ کے تمام ڈویژنوں میں تنظیم سازی پر زور دیا اور راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کو اس حوالے سے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :