مردم شماری نہ کرانا وفاق کی ناکامی ہے،بڑے پراجیکٹس میں شفافیت نہ ہوگی تو سوال اٹھیں گے، پٹرول 12اور ڈیزل 15روپے سستا ہونا چاہئے تھا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی پریس کانفرنس

بدھ 2 مارچ 2016 22:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری نہ کرانا وفاق کی ناکامی ہے،بڑے پراجیکٹس میں شفافیت نہ ہوگی تو سوال اٹھیں گے، پٹرول 12اور ڈیزل 15روپے سستا ہونا چاہئے تھا۔ وہ بدھ کوسکھر میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اس وقت کرپشن کی دلدل میں پوری طرح پھنس چکے ہیں، ہر منصوبے میں اربوں روپے کا کمیشن لیا جا رہا ہے۔

اٹھارہ سال بعد بھی مردم شماری نہ کرانا افسوسناک ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پٹرول 12اور ڈیزل 15روپے سستا ہونا چاہئے تھا۔عام آدمی کو خوش کرنے کیلئے پٹرول سستا کیا گیا۔ ملک میں ٹرانسپورٹ ڈیزل پر ہے۔اس کی قیمت میں کمی کرکے تمام طبقوں کو فائدہ دیا جائے۔خواتین کے حقوق سے متعلق بل تاحال نہیں دیکھا۔ بل دیکھنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کرونگا۔