اسلام آباد،منشیات برآمدگی کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کی سزا

بدھ 2 مارچ 2016 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) سیشن جج کی عدالت نے کار لفٹر کو بیس کلو چرس کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزاسنا دی۔ تفصلات کے مطابق بدھ کو سیشن جج کامران بشارت مفتی نے ملزم عزازے خان کو بیس کلو چرس کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا دی ۔

(جاری ہے)

سرکار ی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عزازے خان نے سابق سیشن جج سمیت اہم شخصیات کی گاڑیاں بی چرائی ہیں۔

ملزم سے ترنول پولیس نے بیس کلو چرس برآمد کی تھی۔ ملزم افغانستان کا رہائشی اور جڑواں شہروں میں منشیات کا ڈیلربھی ہے ۔ملزم نے جڑواں شہروں سے سینکڑوں گاڑیاں بھی چرانے کا اعتراف کیا ہے ۔ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔فاضل جج نے گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :