مردم شماری فوج کی نگرانی میں کروائی جائے ،آپریشن ضرب عضب سے جمہوریت کو تقویت ملی،جاوید انتظار

بدھ 2 مارچ 2016 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) آزاد عوام تحریک کے چیئرمین جاوید انتظار نے کہا ہے کہ مردم شماری فوج کی نگرانی میں کروائی جائے ۔آپریشن ضرب عضب سے جمہوریت کو تقویت ملی ۔تحفظ خواتین قانون میں نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر مزید کمی کی جائے ۔سیاسی جماعتوں کے اندر داخلی جمہوریت کا فقدان ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے بہارہ کہو میں کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ پیرا شوٹ کے ذریعے مسلط کردہ میئر اسلام آباد کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔اسلام آباد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے ۔اے اے ٹی کی شناخت برقرار رکھتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے ہو رہے ہیں ۔کارکنوں کی ذہنی اور اعصابی مضبوطی اے اے ٹی کو طاقتور بنا دے گی ۔