سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی چیئرمین پی ایچ اے ملک ابراراحمد سے ملاقات،پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

بدھ 2 مارچ 2016 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے وفد میں شامل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،اسد محمود ،سردار محمد آصف ،سید امیر شاہ کاظمی ،ملک لطیف ،عباس خان خٹک و دیگر نے ممبر قومی اسمبلی ملک ابراراحمد سے ملاقات کی اور انہیں پارک اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کی ،اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک ابراراحمد ایک تجربہ کار ممبر پارلیمنٹ ہیں اوربطور چیئرمین پی ایچ اے انکا انتخاب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا قابل تحسین فیصلہ ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بطور چیئرمین پی ایچ اے علاقے کی بہتری کے لیے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے راولپنڈی شہر کے تمام پارکوں کو نہ صرف اپ گریڈ کر کے سرسبز بنائیں گے بلکہ راولپنڈی شہر کی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگا کر اس شہر کی خوبصورتی اور شادابی میں اضافہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :