راولپنڈی میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا،پودے ماحول کی دل کشی میں اضافے کاسبب ہیں،نپولین گومز

بدھ 2 مارچ 2016 22:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء) پودے ماحول کی خوبصورتی‘ دلکشی اور شادابی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں شجرکاری کے ذریعے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ والدین اور اساتذہ کرام شجرکاری مہم کی بھرپور سرپرستی کریں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم ، پرنسپل نپولین گومز نے بدھ کو یہاں سینٹ میریز اکیڈمی لالہ زار راولپنڈی میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر درسگاہ کے کوآرڈینٹرز‘ سینئر اساتذہ کے ساتھ طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھیں ۔نپولین گومز کا کہنا تھا کہ اس سال درسگاہ میں انتظامیہ اساتذہ اور طلباء ایک ہزار پودے لگانے کا ہدف حاصل کریں گے انہوں نے نونہالوں سے کہا کہ وہ درسگاہ کے ساتھ گھروں میں بھی پودے لگا کر ان کی حفاظت کریں۔

(جاری ہے)

پودوں سے دوستی کریں ان کی دوستی سے گھر کا ماحول دل نشیں ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کی رائے میں کسی بھی ملک میں 25 فی صد جنگلات ناگزیر ہیں بدقسمتی سے ہم جنگلات کی حفاظت کرنے میں تساہل پسندی کا شکار ہیں نپولین گومز نے وفاقی‘ صوبائی اور مقامی حکومتوں سے شجرکاری مہم میں حصہ لینے اور تعلیمی اداروں میں نئے پودے لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں طلباء و طالبات نے ایئروکیریا کا پودا لگا کر وطن کی زرخیزی اور خوشحالی کے لئے اجتماعی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :