سٹریٹ کرائمز قتل و غارت بھتہ مافیا اور بچوں پر تشدد پولیس انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے،چوہدری امتیاز ربانی بلو

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 22:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) عوام اور تاجر پولیس کی کامیابی کا سو فیصد گراف دیکھناچاہتے ہیں فیصل آباد میں انتظامیہ اور پولیس کی کرائمز کے خاتمے اور امن کے لئے کاوشیں حوصلہ افزا ہیں اس کے باوجود شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں سٹریٹ کرائمز قتل و غارت بھتہ مافیا اور بچوں پر تشدد پولیس انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے پولیس محافظ کے نام پر مکمل طور پر پورا اترے ‘ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران شیر گروپ کے چیئرمین چوہدری امتیاز ربانی بلو نے کہا کیا انہوں نے کہا کہ سی پی او نے جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈی دی بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی موثر روک تھام کے لئے سی پی او فیصل آباد افضال کوثر نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور مسلسل گشت کے عمل کے اطلاق سے جرائم میں حریت انگیز طور پر کمی واقع ہوئی ہے سی پی او کی قابل کارکردگی اور جرائم پیشہ کے خاتمہ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی او نے سرپرائز وزٹ کے ذریعے زبانی جمع خرچ کرنیوالوں کو ناکوں پر ڈیوٹی دینے پر مجبور کر دیا پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف ہیلمٹ جیکٹس کی فراہمی سے فرائض کی بجا آوری میں بہتری آئیگی سی پی او افضال کوثر نے جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈال دی شہر میں امن کی فضا ملے گی اور عوام کو تحفظ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :