قائم مقام ڈی سی او کنور اعجاز خالق کاشہر کے آٹھ بازاروں اور انڈر پاس جھال پل تعمیر وترقی کے کاموں کا جائزہ

بدھ 2 مارچ 2016 22:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء ) سابق ڈی سی او کے جانے کے بعد نئے آنے والے قائم مقام ڈی سی او کنور اعجاز خالق رزاقی نے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہر کے آٹھ بازاروں اور انڈر پاس جھال پل تعمیر وترقی کے کاموں کا جائزہ لیا اور عوام کے مسائل اور تاجروں کے مطالبات سنے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ان خیالات کا اظہار بین المذاہب ہم آہنگی نائب صدر صداقت حسین لودھی نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قائم مقام ڈی سی او کنور اعجاز خالق شہر کو خوبصورت بنانے پر اہم کردار ادا کریں گے ان سے بہت سی امیدیں ہیں شہر کو خوبصورت بنانا، پی ایچ اے پارکوں، باغوں کو خوبصورتی اور عملہ کو ہدایت جاری کی کہ پارکوں اور کمپنی باغ کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت بنائے آپکی قابل کارکردگی بھی سابق ڈی سی او کی طرح امید کریں گے۔ نئے ڈی سی او کنور اعجاز خالق کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تاجروں اور عوام کے مسئلے حل کرنے میں کوشاں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :