’سبق سکھانے والے خود پکڑے گئے ‘

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 22:02

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) پٹرولنگ چوکی163ای بی کے اے ایس آئے سمیت 15اہلکار وں کے خلاف تین افراد زدوکوب ہزاروں روپے کی رقم چھیننے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پو لیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 167ای بی کے محمد انور نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کسان اتحاد کے احتجاج میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ پٹرولنگ چوکی 163ای بی کے اے ایس آئی تنویر احمد اور کانسٹیبل شفیق وغیرہ دیگر آگئے اور کہا کہ احتجاج میں شرکت کا مزہ چکھاتے ہیں اس دوران ناصر علی ، عامر اور شہباز کو دوسری طرف لے جاکر زدو کوب کیا اور 30ہزار روپے سے زائد کی رقم بھی چھین لی پو لیس نے محمد انور کے بیان پر درج ہونے والے مقدمہ کا درج کرلیا ہے۔