پاکپتن میں حق مانگنے کیلئے مظاہرے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 21:59

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء) پیرا میڈیکل سٹاف ضلع پاکپتن نے دوسرے روز بھی ای ڈی او ہیلتھ پاکپتن کے باہر احتجاجی دھرنا اور ای ڈی او ہیلتھ پاکپتن سراج دین کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ2011؁ء کے سروس سٹریکچر پر عمل درآمد کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا بعد ازاں ڈی سی او پاکپتن جاوید اختر محمود نے پیرا میڈیکل کے عہدیدران حافظ اسلم، چوہدری علی اکبر، شاہنواز اور دیگر عہدیداران سے مذاکرات کئے اس موقع پر ڈی سی او پاکپتن نے پیرا میڈیکل سٹاف کے عہدیداران کو یقین دلایا ہے کہ 7مارچ پیر والے دن پیرا میڈیکل سٹاف کے مطالبہ پر عمل درآمد کردیا جائے گا جس پر عہدیداران نے7مارچ تک احتجاج کا سلسلہ موخر کردیادوسری جانب پنجاب ڈپلومہ انجنئیرز اور تمام متعلقہ محکموں کے سٹاف ملازمین حکومت پنجاب کی طرف اپ گریڈیشن کے سلسلہ میں نا انصافی کرنے پر پریس کلب پاکپتن کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک حکومت پنجاب سکیل میں اپ گریڈیشن نہیں دے گی احتجاج جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :