نوشہرہ میں ممتاز قادری کو پھانسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 21:59

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء)اہل سنت والجماعت ضلع نوشہرہ نے ممتاز قادری کو پھانسی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر ممتازقادری کو پھانسی کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین جامع مسجد نوشہرہ کینٹ سے ہوتے ہوئے شوبراچوک پہنچے جہاں پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عابد شاہ نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے عاشق رسول کو پھانسی دیکر اپنے لئے عذاب الہٰی کو دعوت دی ہے اور نواز حکومت نے اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے عاشق کو پھانسی دیکر استعماری قوتوں کو خوش کیاہے موجودہ حکومت تعلیمی اداروں میں تبلیغی حضرات پر پابندیاں لگانے علماء اور اہل مدارس کو تنگ کرنے اور مدارس کے خلاف کاروائیاں اس لئے کررہی ہے کہ ہماری حکومت کا جھکاؤ امریکہ اور دیگر سیکولر وغیرمذہبی ممالک کی طرف زیادہ ہے اس موقع پر مفتی سردا ر علی مفتی اسدآیاز، قاری عبدالباسط اور فضل دین نے بھی خطاب کیا انہوں نے ممتاز قادری کو پھانسی دینا دنیائے اسلام اور اسلام دشمنی کا ایک کھلا ثبوت ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو مادر پدر آزادی دینے سے باز آجائیں کیونکہ تحفظ خواتین بل پاس کرنا شرعاً ناجائز ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طورپر تحفظ خواتین بل کو واپس لیاجائے کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کردہ ملک ہے اس ملک میں کسی صورت مادر پدر آزادی اور علماء کو تنگ کرنے کا اجازت نہیں دے سکتے ہر حکمرانوں نے اپنا روش تبدیل نہ کیا تو نتائج بھیانک بھی ہوسکتے ہیں لیکن ہم ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا نہیں چاہتے اسلام پرامن مذہب ہے اور پرامن رہنے کا درس دیتا ہے لیکن ہمارے جاہل حکمرانوں نے کبھی اسلام کا مطالعہ ہی نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری ایک عظیم مجاہدتھا اور صحیح معنوں میں انہوں نے حضورنبیؐ کریم کے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا حکمران کتنے ممتاز قادریوں کو پھانسی پرچڑھائیں گے تحفظ ناموس رسالت پر ہراہل سنت ممتاز قادری بننے کیلئے تیار ہے۔