ایچ اسی سی کی جا نب سے جامعات کی جاری کرد ہ متنا زعہ رینکنگ مسترد کرتے ہیں،عا مر اسما عیل

بدھ 2 مارچ 2016 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء ) ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جامعات کی متنا زعہ درجہ بندی مستر د کر تے ہیں ، اعلی تعلیم کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور اقتصا دی و سماجی ڈھانچے میں ر یڑ ھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن پا کستان میں اعلی تعلیمی ادارے کو بھی سیا ست کی بھینٹ چڑ ھا یا جا رہا ہے ، ایچ ای سی میں میرٹ اور شفا فیت نام کی کو ئی چیز نہیں ، ان خیا لات کا اظہار انجمن طلبہ اسلام ضلع لا ہور کے ناظم عا مر اسما عیل نے صو بائی سیکرٹر یٹ میں طلبہ و فد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر شفا فیت اور میرٹ پر مبنی درجہ بندی کا فیصلہ غیر جانبدار جیو ری کرتی ہے لیکن ایچ ای سی نے خود سا ختہ درجہ بندی کا اعلان کرکے طلبہ بر ادری کو حیران کیا انکا مز ید کہنا تھا کہ اگر درجہ بندی کا معیار میر ٹ ہے تو ملک کی بہتر ین جامعات عا لمی سطح پر پیچھے کیوں ہیں ، اعلی تعلیمی ادارے کو سیا ست کی نذر نہیں ہونے دینگے ، فنڈ نگ کی آڈٹ رپو رٹ سامنے لا کر حقا ئق سے عوام النا س کو آگا ہ کیا جائے ، ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے اختیا رات اٹھا رہو یں ترمیم کے تحت بحال کئے جائیں ، اس مو قع پر انہوں نے وزیر اعظم پا کستان سے مطا لبہ کیا کہ اپنی سر بر اہی میں ما ہر ین تعلیم اور قا بل اعتبا ر شخصیا ت کی خفیہ جیو ری بنا کر میر ٹ اور شفا فیت پر مبنی درجہ بندی کا اعلان کیا جائے ۔