عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈی سی او خانیوال

بدھ 2 مارچ 2016 21:32

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مارچ۔2016ء ) ڈی سی او خالد محمود شیخ نے کہا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔سرکاری افسران خود کو عوام کے خادم سمجھیں اور درپیش مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل سنتے اور ان پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہی ۔

ڈی سی او نے اس موقع پر مزید کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے خانیوال کے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور وہ بلا جھجک ان کے دفتر میں آکر سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات کا ازالہ کرا سکتے ہیں ‘ دریں اثنا ء اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور عوام کے شعور و آگاہی اور اہم قومی معاملات پر رائے عامہ ہموار کرنے میں میڈیا کا کردار ہمیشہ مثبت اور مثالی رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خانیوال کے صحافی مجھے بے انتہا عزیز ہیں وہ مثبت انداز میں ضلع کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں ۔ڈی سی او نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر جاری ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جاری ہے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجا رہا ہے مٹیریل کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے ڈی ایچ کیو سمیت تمام ہسپتالوں کی حالت میں کافی حد تک بہتری آئی ہے ۔