ساہیوال، ہائی سیکورٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کے رویہ کیخلاف ملازمین کی ہڑتال ، ایمر جنسی نافذ

آئی جی جیل خانہ جات نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی

بدھ 2 مارچ 2016 21:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال کے سپرنٹنڈنٹ نوید اشرف کے رویہ کے خلاف 70ملازمین نے ہرتال کر دی اور اپنا اسلحہ چھوڑ کر ڈیوٹیوں سے الگ ہو کر جیل سے باہر چلے گئے جس سے جیل میں گھمبیر صورتحال پیدا ہو گئی اور حکام نے ہائی سیکورٹی جیل میں ایمر جنسی نافذ کر دی اور قیدیوں کی نگرانی اور ٹاوروں پر دوسری جیل سے نفری طلب کر کے سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ملازمین کا مطالبہ ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل ملازمین سے اپنا انتہائی نا مناسب اور ناروا سلوک بند کریں تاہم انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر نے اس کا سخت نوٹس لیا ہے اور معاملہ کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی کی قیادت میں انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جو تحقیقات کے بعد ایک ہفتہ میں رپورٹ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :