ساہیوال، غیرت کے نام پر دو سگی بہنوں کو بھائی نے گولیاں مار کر ہلا ک کر دیا

بدھ 2 مارچ 2016 21:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) نواحی چک 4-67آر میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان محمد آصف نے دوسگی بہنوں ثریا 25سالہ اور فوزیہ 22سالہ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔ ملزم اس سے قبل ماں کو بھی غیرت کے نام پر قتل کر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد اشرف کا دوبئی میں کاروبار ہے اور اسکے بیٹے محمد آصف نے کچھ عرصہ قبل اپنی ماں پر بد چلنی کا الزام لگا یا اور قتل کر دیا تھا ۔

اور وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر آگیا ملزم محمدم آصف کی دو بہنوں کی شادی نہیں ہوئی تھی اور اسکا باب دوبئی میں ہے اور ملزم نے دونوں پر بد چلنی کا الزام لگایا اور رات 12بجے دونوں کو پسٹل کے فائر کر کے موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا ۔ پولیس نور شاہ نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال پہنچا دیا ہے اور پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :