فور برادرز انٹرنیشنل نے پاکستان ریلویز کو سوا2 ارب کا ٹیکہ لگادیا

ریلویز حام نے ریکوری میں ناکامی پر نیب کو ریفرنس بھیج دیا نیب تاحال میسرز فور برادرز سے وصولی کرنے میں مکمل طور پر ناکام

بدھ 2 مارچ 2016 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) میسرز فور برادرز انٹرنیشنل نے پاکستان ریلویز کو دو ارب،22کروڑ 22لاکھ 28ہزار 218 روپے کا ٹیکہ لگادیا ۔ ریلویز حام نے ریکوری میں ناکامی پر نیب کو ریفرنس بھیج دیا نیب تاحال میسرز فور برادرز سے وصولی کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے اٹھارہ اگست دو ہزار گیارہ کو بزنس ٹرین میسرز فور برادرز انٹرنیشنل کو معاہدے کے تحت حوالے کی تھی معاہدے کے تحت میسرز فورز برادرز انٹرنیشنل نے 3.190 ملین روزانہ پاکستان ریلوے کو ادا کرنا تھا لیکن کمپنی نے پاکستان ریلوے کو کبھی بھی معاہدے کے تحت طے شدہ رقم ادا نہیں کی تھی جس پر پاکستان ریلوے نے معاہدے کی خلاف ورزی اور طے شدہ رقم ادا نہ کرنے پر یکم جنوری 2013ء کو معاہدہ ختم کردیا گیا تھا جس کیخلاف کمپنی نے چوبیس اپریل 2014ء کو سول کورٹ اور بائیس دسمبر دو ہزار چودہ کو ہائی کورٹ سے کم امتناعی حاصل کرلیا اور بزنس ٹرین کو چلائے رکھا پاکستان ریلوے نے حکم امتناعی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا جس کا فیصلہ پاکستان ریلوے کے حق میں ہوا اٹھائیس اکتوبر دو ہزار پندرہ کو پاکستان ریلوے نے سپریم کورٹ سے فیصلہ اپنے حق میں ہونے پر بزنس ٹرین کا کنٹرول سنبھال لیا اور کمپنی سے 2 ارب بائیس کروڑ بائیس لاکھ اٹھائیس ہزار دو سو اٹھارہ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا جس کا کمپنی نے رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی کمپنی کی طرف سے عرصہ دراز گزرنے کے باوجود بھی رقم ادا نہ کرنے پر ریلوے حکام نے نیب کو ریفرنس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کے مطلوبہ رقم کی ریکوری کروائی جائے ذرائع کے مطابق نیب حکام نے ریلوے کی ریکوری کیلئے اب تک کچھ نہیں کیا اس بارے میں ریلوے حکام نیب حکام کو یادہانی کا لیٹر بھی لکھا ہے لیکن نیب حکام نے اس کا بھی جواب نہیں دیا

متعلقہ عنوان :