سینٹ، تفویض گردہ قانون ساز کمیٹی کی تحریک منظور

بدھ 2 مارچ 2016 21:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) ایوان بالا میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق کی طرف سے پیش کی گئی تحریک جس میں کمیٹی برائے تفویض گردہ قانون سازی میں شامل حسب ذیل اراکین کو منتخب کیا جائے اور چیئرمین سینٹ کو اختیار دیا جائے کہ وہ ضرورت کی بنیاد پر کمیٹی کی ہیت ترکیبی تبدیل کرسکتے ہیں کو منظور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹرراجہ ظفر الحق کی طرف سے تحریک پیش کی گئی جس میں کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی میں شامل حسب ذیل اراکین کو منتخب کیاجائے اور چیئرمین سینٹ کو اختیار دیا جائے کہ وہ ضرورت کی بنیاد پر کمیٹی کی ہیت تبدیل کرسکتے ہیں ان اراکین میں سینیٹر تاج حیدر ، سینیٹر فاروق حامد ، سینیٹر سعید غنی سینیٹر محمد جاوید عباسی ، سینیٹر عائشہ رضا فاروق ، سینیٹر سید مظفر حسین شاہ ، سینیٹر ثمینہ عابد ، سینیٹر محمد علی خان سیف ، سینیٹر محمد داؤد خان اچکزئی ایڈووکیٹ ، سینیٹر محمد طلحہ محمود سینیٹر حاصل خان بزنجو اور سینیٹر محمد محسن خان لغاری شامل ہیں نے اس تحریک کو منصور کرلیا گیا

متعلقہ عنوان :