رواں مالی سال ،وفاق نے خیبر پختونخواہ کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختص 47.9 ارب میں سے صرف 11.1ارب روپے جاری کئے

بدھ 2 مارچ 2016 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) رواں مالی سال میں وفاقی حکومت نے خیبر پختونخواہ کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختص شدہ 47.9 ارب روپے میں سے فقط 11.1ارب روپے جاری کئے ہیں ۔ رواں مالی سال کے گزشتہ آٹھ ماہ میں مختص کردہ فنڈ میں سے خیبر پختونخوا کو 32فیصد جاری کئے گئے ہیں وزارت پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں خیبر پختونخوا کیلئے 47.9 ارب روپے رکھے گئے تھے جس میں سے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں صرف 11.1 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت خیبر پختونخواہ میں پانی وسائل کیلئے 4.2 ارب روپے میں سے صرف 30کروڑ روپے ، ٹرانسپورٹ کیلئے مختص کردہ 35.8 ارب میں سے 8.14 ارب روپے ، ہاؤسنگ کیلئے مختص کردہ 1.2ارب روپے میں سے تیس کروڑ روپے ، صحت اور آباد کیلئے مختص کردہ 2.5ارب روپے میں سے 90کروڑ روپے اور دوسرے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے جس سے پچیس کروڑ روپے جاری کئے جاسکے ۔

(جاری ہے)

حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کم فنڈز جاری کرنے پر وفاقی حکومت نے احتجاج کیا تھا اس حوالے سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و اصلاحات نے رپورٹ طلب کی تھی وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے فنڈز ایلوکیشن اور جاری کردہ فنڈز کی تفصیلی رپورٹ سینٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی میں جمع کرادی جس کے مطابق خیبر پختونخوا کیلئے رواں مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے مختص کردہ فنڈز میں سے فقط بتیس فیصد وفاقی حکومت نے جاری کیا ہے رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کی عوام کی ترقی کیلئے رواں مالی سال میں 130منصوبوں کیلئے 47.9 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے فقط 11.1 ارب روپے وفاقی حکومت نے گزشتہ آٹھ ماہ میں جاری کئے ہیں

متعلقہ عنوان :