پنجاب میں سستی روٹی سکیم کے تحت کھلنے والے سینکڑوں تندور گھوسٹ نکلے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نوٹس ،انکوائری کا حکم

بدھ 2 مارچ 2016 20:50

پنجاب میں سستی روٹی سکیم کے تحت کھلنے والے سینکڑوں تندور گھوسٹ نکلے، ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) پنجاب میں سستی روٹی سکیم کے تحت کھلنے والے سینکڑوں تندور گھوسٹ نکلے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی صدارت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سستی روٹی پروگرام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے،پنجاب میں سیکڑوں گھوسٹ تندوروں کو کئی سالوں تک مفت آٹافراہم کیا جاتا رہا جس پر میاں محمودالرشید نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری فوڈ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی،جس میں سیکرٹری ریونیو اور سیکرٹری انڈسٹریز بھی شامل ہیں، کمیٹی کوتحقیقات کرکے4ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق سستی روٹی سکیم کے تحت کھولے گئے تندروں میں30فیصد سے زائد گھوسٹ ہیں ،پنجاب کے36اضلاع میں سیکڑوں فرضی تندوروں کو کئی سالوں تک اربوں روپے کا مفت آٹا جاتا رہا ہے جس میں مبینہ طور پر ڈی سی اوز اور لیگی نمائندے ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مفاد عامہ کے منصوبوں میں کرپشن کی باتیں شروع ہوئیں تو حکمران نیب کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :