جوڈیشل کمیشن نے لاہو رہائیکورٹ کے چار ججز صاحبان کو مستقل کرنے ،دو کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کر دی

جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شمس محمود مرزا کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جسٹس ظفر خاکوانی اور جسٹس جیمز جوزف کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش ،اجلاس کی سفارشات پارلیما نی کمیٹی برائے ججز کو بھجوائی جائینگی

بدھ 2 مارچ 2016 20:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) جوڈیشل کمیشن نے لاہو رہائیکورٹ کے چار ججز صاحبان کو مستقل کرنے جبکہ دو کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں منعقد ہو ا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن، ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ، اٹارنی جنرل پاکستان سلمان بٹ، وفاقی وزیر قانون سینیٹر پرویز رشید،ممبر پاکستان بار کونسل یاسین آزاد سمیت دیگر نے شرکت۔

اجلاس کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن کی طرف سے عدالت عالیہ کے تمام ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جس پر اجلاس نے رائے کا جائزہ لینے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شمس محمود مرزا کو مستقل کرنے جبکہ جسٹس ظفر خاکوانی اور جسٹس جیمز جوزف کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی سفارشات پارلیما نی کمیٹی برائے ججز کو بھجوائی جائیں گی جہاں سے منظوری کے بعد انہیں صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا جو ڈیشل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں حتمی نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔

متعلقہ عنوان :