ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چار ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی

لاہور ہائی کورٹ کے دو ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار

بدھ 2 مارچ 2016 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) ججز تقرری کے جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چار ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں ہوا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز، وفاقی وزیر قانون پرویز رشید اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور کرنے کے بعد جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شہباز رضوی، جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس فیصل زمان کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی جبکہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس جیمز جوزف اور جسٹس ظفر خاکوانی کی مدت ملازمت میں توسیع سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں جوڈیشل کمیشن نے معاملہ حتمی منظوری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :