طارق فاطمی سے اقوام متحدہ کی انڈرسیکرٹری شمشاد اخترکی ملاقا ت

پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی جانب پیش رفت یقینی بنانے کیلئے اجتماعی سیاسی عزم اور وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ٗطارق فاطمی

بدھ 2 مارچ 2016 20:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) ایشیاء اور بحرالکاہل کیلئے اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن کی انڈر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شمشاد اختر نے خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون سید طارق فاطمی سے ملاقات کی۔معاون خصوصی نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کی جانب پیش رفت یقینی بنانے کیلئے اجتماعی سیاسی عزم اور وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ادھر ، برطانیہ کے خارجہ اور دولت مشترکہ آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے طارق فاطمی سے ملاقات کی۔انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔طارق فاطمی نے ڈائریکٹر جنرل کو علاقائی امن اور استحکام کیلئے وزیراعظم کے اقدامات اور تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کے حوالے سے ان کے پختہ عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

متعلقہ عنوان :