پنجاب میں مقامی حکومتوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 مارچ کو ہونگے

امیدواروں کی حتمی فہرست اس ماہ کی بارہ تاریخ کو جاری کی جائیگی

بدھ 2 مارچ 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کی چھہتر خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی پیر تک ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کرا سکتے ہیں ٗ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال منگل کو ہو گی ٗ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ گیارہ مارچ ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اس ماہ کی بارہ تاریخ کو جاری کی جائے گی۔ انتخابات کیلئے پولنگ اکیس مارچ کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :